منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف سے چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات کی جس میں توانائی اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے معاہدے ایک تاریخ ساز سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چین نے ایک نازک موڑ پر پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ چین کا اقتصادی پیکیج پاک چائنہ دوستی کی علامت کے ساتھ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور پاکستانی عوام پر چین کے غیر معمولی اعتماد کا عکاس ہے۔ چین کا یہ تاریخی پیکیج پاکستان کیلئے صرف ایک موقع ہی نہیں بلکہ ایک عظیم چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اور اقتصادی تعاون کا یہ پیکیج پاکستان کیلئے خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی اور دیگر شعبوں کے منصوبوں کو شبانہ روز محنت کرکے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری معدنیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…