منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد غیر قانونی ہتھیار

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک ) کراچی میں اس وقت ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں ۔ اسس بات کا انکشاف وفاقی سراغ رساں ادارے نے اپنی حالیہ سروے رپورٹ میں کیا ہے ۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف قیام پاکستان سے اب تک تین خصوصی آپریشن کےے گئے ہیں تاہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ناکامی کا سامنا رہا ہے ۔ گذشتہ 14 سال کے دوران پاکستان کے تمام صوبوں میں غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ متعدد بار غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر مہم کا بھی اعلان کیا گیا تاہم چند ہی غیر قانونی ہتھیار رضا کارانہ طور پر جمع کرائے جا سکے ۔ غیر قانونی ہتھیار افغانستان کے صوبے کنار سے پاکستانی قبائلی علاقے باجوڑ اور مہمند جبکہ صوبہ ننگر ہار سے خیبر اور کرم کے راستے اورکرزئی اور بعد ازاں خیبر پختونخوا سے ہوتے ہوئے پنجاب کے شہروں میں پہنچتے ہں ۔ جبکہ افغانستان کے صوبے پکتیاں سے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے راستے بلوچستان اور بعد ازاں سندھ اور جنوبی پنجاب پہنچتے ہیں ۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف پہلا آپریشن 80 ءکی دہائی میں کیا گیا تھا ۔ اسلحہ کے خلاف دوسرا آپریشن بے نظیر بھٹو کی دوسرے دور حکومت میں 90 ءکی دہائی کے وسط میں کیا گیا تھا ۔ پھر تیسری بار میاں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں کوشش کی گئی ۔ پھر جنرل مشرف کے دور حکومت میں 2011ءمیں حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر قومی سطح پر آرمز کنٹرول پروگرام شروع کیا گیا ۔ جس کا مقصد شہریوں سے غیر قانونی اسلحہ کی ضبطگی کے ذریعے ایک مہم شروع کرنا تھا ۔ اس حوالے سے جون 2011 ءمیں حکومت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو رضا کارانہ طور پر اسلحہ جمع کراکر عام معافی کا اعلان کرکے دو ہفتے کی مہلت دی گئی مگر یہ مہم بھی بری طرح ناکام ہو گئی ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…