پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

تعلیم کے میدان میں پاکستان جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے پیچھے

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ثقافت اور تعلیم سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکوکے اعداد و شمار کے مطابق 54 لاکھ پاکستانی بچے اسکول نہیں جاتے اورجوجاتے ہیں ان کی بہت کم تعداد دسویں جماعت تک پہنچ پاتی ہے۔پاکستان میں تعلیم کے بارے میں گزشتہ روزمنظر عام پرآنے والی یونیسکو کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پاکستان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے پرائمری اسکولوں میں بھرتیوں کا نتاسب بہتر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان 2015 تک کے زیادہ تر تعلیمی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔یونیسکو کی یہ رپورٹ ”سب کے لیے تعلیم“ کے موضوع پر گزشتہ 15سال سے شائع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت، ایران اور نیپال نے اس سلسلے میں خاص پیش رفت دکھائی ہے تاہم بچوں کی بڑی تعداد اسکول چھوڑ دیتی ہے اور تعلیم کا معیار بہت خراب ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2014 میں بلوچستان کے پانچویں جماعت کے33 فیصد بچے اردو اور مقامی زبانوں میں کہانی پڑھ سکتے تھے جبکہ صوبہ پنجاب میں یہی تعداد 63 فیصد تھی۔ نصابی کتابوں میں بھی جنسی تعصب واضح ہے جس کی کئی وجوہ ہیں ”نصاب کی اصلاح اور کتابیں شائع کرنے والے ادارے اس تعصب کو ختم کرنے کیخلاف مزاحمت کرتے ہیں جبکہ اصلاحات کوسیاسی ترجیح نہیں دی جاتی اورنہ ہی انھیں عوامی تعاون حاصل ہے“۔رپورٹ نے سرکاری اعداد و شمار کی مدد سے معیارتعلیم اور مختلف علاقوں کے درمیان تفریق پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ یونیسکو نے سال 2000 میں دنیا میں تعلیم کے حوالے سے 2015 تک 5 اہداف کی نشاندہی کی تھی جن میں بچوں کا اسکول میں داخلہ، بالغ افراد کی ناخواندگی کی شرح کونصف کرنا اور ثانوی تعلیمی سطح تک لڑکے اورلڑکیوں کا برابرکا تناسب شامل ہیں۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام اہداف میں بہت پیچھے ہے تاہم پاکستان میں پرائمری اسکول سے قبل 80 فیصد داخلوں تک کی شرح اچھی ہے اور پاکستان پرائمری اسکول میں لڑکے اور لڑکیوں کے برابر داخلے کے ہدف تک تقریباً پہنچ چکا ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…