منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

گورنر سردار مہتاب کا ایسا اقدام کہ پروٹوکول کا راگ الاپنے والوں کو کر دیا پریشان

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان بدھ کی سہ پہر کسی سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر اپنے چار سالہ پوتے کے ہمراہ پشاور صدر کی سٹرکوں پر واک کرتے رہے گورنر کو غیر متوقع طور پر اپنے درمیان پانے پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جبکہ گورنر نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھر اور خصوصاً پختونخوا اور فاٹا کے عوام بہادری اور دلیری میں بے مثال ہیں جنہوں نے بدترین شور اور بدامنی کا مقابلہ انتہائی جوانمردی سے کیا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں اور عوام کی قربانیوں کے نتیجہ میں بہت جلد امن قائم ہو گا گورنر بدھ کی سہ پہر اپنے سکیورٹی عملہ اور پولیس حکام کو اطلاع دیئے بغیر فورٹ روڈ پر واقع گورنر ہاو¿س سے نکل آئے اس موقع پر ان کے ذاتی معاون اور چار سالہ پوتا قاسم خان ان کے ہمراہ تھے جاگرز اور ٹریک سوٹ میں ملبوس سردار مہتاب احمد خان فورٹ روڈ سے ایڈورڈز کالج روڈ وہاں سے مال روڈ کے راستہ پشاور صدر پہنچے طویل عرصہ بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے آئینی سربراہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے انتظامی سربراہ کا کسی پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیر پشاور صدر کی سڑکوں پر واک کرنے کا یہ پہلا موقع تھا جس نے پشاور صدر کے شہریوں کو خوشگوار حیرت سے دو چار کر دیا یہی وجہ تھی کہ گورنر سردار مہتاب احمد خان جب ایڈورڈز کالج کے قریب پہنچے تو کالج کے عقبی میدان میں کھیلنے والے طلبہ انہیں دیکھ کر باہر آئے اور گورنر سے مصافحہ کیا گورنر نے ان طلبہ کی خیریت دریافت کی اور انہیں پڑھائی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھی بھرپور انداز سے حصہ لینے کی تلقین کی فورٹ روڈ‘ کالج روڈ اور مال روڈ پر واقع سیکیورٹی فورسز کی ناکہ بندیوں سے گزرتے ہوئے گورنر نے یہاں تعینات جوانوں کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان سے علیک سلیک کرتے ہوئے اس کے حوصلوں کو بڑھایا گورنر سردار مہتاب احمد راستہ میں عام شہریوں سے بھی ملے اوران کے ساتھ سلام دعا کی جس میں شہریوں نے انہیں اپنے درمیان پا کر بہت اچھا محسوس کیا۔

30



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…