منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

این اے 246 پر پولنگ کا وقت 3 گھنٹے بڑھایا جائے، ایم کیوایم کا مطالبہ

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این اے 246 پر پولنگ کا عمل سست کرکے ہماری برتری کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سے خطاب کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں شدید گرمی میں ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کے لئے باہر آنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ پولنگ کے دوران شہر میں عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا، اس کے باوجود ووٹرز کا تناسب مثالی ہے۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے ارہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 100سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا، اس کے باوجود ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، شدید گرمی میں عوام کو پریشان کیا جارہا ہے، ووٹنگ کا عمل سست کرکے ہماری برتری کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اطلاعات ہیں کہ ووٹ ڈالنے کی رازداری کو بھی پامال کیا جارہاہے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مرد ووٹرز نے مظاہرے کیے۔ ایک وقت میں ایک ووٹر جارہا ہے پھر ایک کمرے میں زیادہ پولنگ بوتھ کیوں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید کو پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اس کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی کئی پولنگ اسٹیشنز میں اندر جانے نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ ان تمام معاملات کو دیکھے اور ووٹنمگ کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…