منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

صحافی 60 لاکھ روپے کے سموسے،پکوڑے ڈکار گئے، وزارت اطلاعات ونشریات کا دعویٰ

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک سال میں صحافیوں پر60 لاکھ روپے مالیت کے سموسے ،پکوڑے اور چائے کی تواضع پر اڑا دیئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف وزارت اطلاعات و نشریات کی دستاویزات میں ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق (پی آئی ڈی) نے دعوی کیا ہے کہ2013 ءمیں انفارمیشن سنٹر میں700 پریس کانفرنس منعقد کی گئیں تھیں جن پر کل اخراجات 5.973 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں،دستاویزات کے مطابق2.293 بلین روپے لائٹ ریفریشمنٹ جن میں سموسے،پکوڑے اور چائے پر جبکہ 3.680ملین روپے کے صحافیوں کو لنچ اور ڈنر سے تواضع کی گئی ہے ۔وزارت اطلاعات و نشریات نے یہ دعوی بھی کیا ہے پی آئی ڈی میں ہر ماہ 30 پریس کانفرنسیں ہوتی ہیں جبکہ 30 پریس بریفنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں شریک ہر صحافی پر اوسطً7 ہزار روپے خرچ آتا ہے تاہم وزارت اطلاعات نے نہ تو صحافیوں کی کل تعداد کا ذکر کیا ہے اور نہ ہی60 لاکھ روپے کے سموسے کھانے والے صحافیوں کی معلومات اور نام افشاں کئے ہیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق پی آئی ڈی ہر ماہ لاکھوں روپے ان کانفرنس پر خرچ کررہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک اعلی افسر سے رابطہ کیا اور قواعد وضوابط کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ2006 کے آرڈر کے تحت وزارت اطلاعات کو قانوناً اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ہر صحافی کو 30 روپے سے زائد کی ریفرشمنٹ پر خرچ نہ کرے جبکہ لنچ اور ڈنر کے لئے1200 روپے کی حد مقرر کی گئی ہے ۔

مزید پڑھئے:چند بالی ووڈاداکارائیں 30سال سے زائد عمرہونے کے باوجود شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں

اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم اور پی آئی او راﺅ تحسین سے رابطہ کر کے ان کا موقف حاصل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم دونوں افسران نے اس بھاری کرپشن پر چپ سادھ لی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…