منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پولی کلینک ، پمز میں 5 کروڑ روپے کا گھپلا، وزارت کیڈ نے نوٹس لے لیا

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت کیڈ نے پولی کلینک اور پمز میں میڈیکل سٹور میں 5 کروڑ روپے گھپلے کا نوٹس لے لیا ہے اور اعلی پیمانے پر تحقیقات کر کے ذمہ دار کرپٹ ڈاکٹروں کے تعین کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سیکرٹری کیڈ خالد حنیف نے کہا کہ پولی کلینک اور پمز میں کرپٹ عناصر کا صفایا کر دیا جائے گا ۔ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت دوائیوں میں کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ پولی کلینک نے ڈاکٹروں کی 39 دنوں کی ہڑتال کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی دوائیاں غریبوں کے نام پر نکال کر مارکیٹ میں فروخت کیں ۔ پمز کے سی ای او نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی دوائیوں غبن کی ہیں جبکہ پولی کلینک کے آفس بلڈنگ میں ڈیڑھ دو کروڑ اڑا دیئے گئے ہیں ۔ سیکرٹری کیڈ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں کرپشن عروج پر ہے جس کو ختم کیا جائے گا اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولی کلینک کا میڈیکل سٹور کا انچارج اس بڑے گھپلے میں ملوث ہے جبکہ پمز کے ڈسپنسری کے انچارج نے ریکارڈ کو آگ لگا دی ہے اس پورے معاملات کی تحقیقات شروع ہیں ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…