اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری ایشیا افریقا کانفرنس سے خطاب میں کیا۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد حملوں میں اب تک 60 ہزار سے زائد جانیں گنوائی ہیں. دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری جنگ میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 75 فی صد آبادی ایشیا اور افریقا پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود عالمی تجارت میں ان براعظموں کا حصہ بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام امن کے متلاشی ہیں انہوں نے اس بات پر زور دےا کہ اےشےائی اور افرےقی مما لک کو خطے مےں ترقی اور امن کے لئے تما م چےلنجز سے مشترکہ طور پر کوششےں کر نے کی ضرورت ہے ۔ مشےر خارجہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دےنے کے لئے پرعزم ہے اور انسداد دہشت گردی کے لئے آپرےشن ضرب عضب اور نےشنل اےکشن پلان جاری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے زےادہ شکار اےشےائی اور افرےقی ممالک ہےں دہشت گردی کی جڑوں کے خاتمے کے لئے پوری دنےا کو مشترکہ طور کوششےں کرنی چاےئے ۔
پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے، سرتاج عزیز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































