اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی فوری کارروائی پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کے ذریعے یمن کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔بدھ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کونسل پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لئے نظام الاوقات مقرر کرنے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے نیا امن عمل شروع کیا جائے۔انہوں نے مذاکرات کے ذریعے یمن کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں انتشار کے خاتمے تک عالمی امن وسلامتی اور خوشحالی کیلئے خطرہ برقرار رہے گا۔