منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں رینجرزکا آپریشن بلا خوف وخطر جاری رہے گا، خواجہ سعد رفیق

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اس لیے شہر میں آپریشن بلا کسی خوف و خطرجاری رہے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جس کے بعد دہشت گرد فرار کی راہیں تلا ش کررہے ہیں جب کہ کراچی میں بھی رینجرز کا آپریشن جاری ہے جس کے بعد شہر میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اس لیے آپریشن بلا کسی خوف و خطرجاری رہے گا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ چینی صدر کے حالیہ دورے میں 45ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں، (ن) لیگ نے قوم سے جو وعدے کیے انہیں پورا کرنے کے لیے اپنی ساری کوششیں کررہے ہیں، توانائی بحران کو ختم کرنے کی کوشش پاکستان کو خوشحالی کے راستے پر لے جائے گی اور ہم حکومتی مدت ختم ہونے کے بعد چمکتی پیشانی کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے سے سفارش اور لوٹ مار کے کلچر کو ختم کر کے بہت سے دوستوں کو ناخوش کیا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ25 اپریل کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیداوار کامیاب ہوں گے جب کہ وزراء پر انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کی پابندی غیر آئینی ہے جس کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابط کریں گے اگر ضرورت پڑی تو عدالت بھی جائیں گے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…