پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواکے وزیراعلی پرویزخٹک نے کہاہے کہ چین سے معاہدے کرتے وقت خیبرپختوااوربلوچستان کونظراندازکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جب چین کے صدرپاکستان میں تھے تواس وقت تنقیدکرنامہمان نوازی کے تقاضوں کے خلاف تھا۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرپاک چائنہ کوریڈورکے لئے اس وقت راستہ دیں گے جب ہمارے صوبے کوحصہ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اگرمیرے خدشات اورمعلومات غلط ثابت ہوئیں تووفاق سے معذرت کرلوں گا۔انہوں نے کہاکہ ہماراصوبے کوچین کے ساتھ کئے گئے معاہدوں میں حصہ دیاجائے تاکہ ترقی کرسکیں