اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا کا آصف زرداری پر ایان علی کے ذریعہ منی لانڈرنگ کروانے کا الزام ،جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ماڈل ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مشترکہ تفتیشی ٹیم(جے آئی ٹی)بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بیرونِ ملک جانے والی رقم آصف زرداری کی تھی اور ایان علی کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ بلاول ہاو ¿س لایا اور لے جایا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ گرفتار نہ ہوتیں تو فریال تالپور اور ہماری بھابھی ہوتیں۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کی تفتیش کرنا مشکل کام نہیں، لیکن وزیراعظم کے بیان کے باوجود بھی نیب کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن نہیں لے رہا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ٹی وی پر آکر زرداری نے اپنے بیٹے کے لیے جو الفاظ استعمال کیے ، ان کو سن کر کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کرے گا کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب نام کی پارٹی رہ گئی ہے ،آصف زرداری کی مفاہمت ان کی اپنی جیب تک محدودہے ،جواپنے بہن بھائیوں کوراضی نہیں کرسکتاملک کیلئے کیاکرسکتاہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی میں ایم کیوایم کے حواریوں کوجگہ مل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ لندن میں بلاول بھٹوسے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،آصف علی زرداری سے اختلاف ہے لیکن بلاول بھٹوکواپنے والدسے مزیددورنہیں کرواناچاہتا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں فوج جوکررہی ہے وہی بلاول کی سوچ ہے ،عزیزبلوچ نے آصف زرداری ،شرجیل میمن یاذوالفقارمرزاکے کہنے پرجوکچھ کیاہے اورجرم کیاہے تواسے سزاملنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ رحمن ملک کے ذریعے آصف علی زرداری نے بہت پیسہ کمایااس کاسینیٹربننازرداری کاکمرشل فائدہ ہے۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ میری بیوی اوربیٹاسندھ اسمبلی میں حقوق کی آوازاٹھائیں گے ،غریب عوام سب سے بڑی طاقت ہیں



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…