مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) آئندہ حج کے لئے دوسرے ملکوں سے مکہ مکرمہ آنے والے 13لاکھ سے زائد عازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں تین ہزار سے ز ائد کثیر المنزلہ عمارتوں کو اجازت نامے جاری کر دئیے ہیں۔ رہائشی کمیٹی کے سربراہ زہیرالحدادنے بتایا ہے کہ حرم شریف کی حدود میں شامل مختلف علاقوں میں واقع ہوٹلوں‘عمارتوں اور رہائشی ٹاورز کو یہ اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں اور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہ تمام عمارتیں حرم کی حدود میںہی واقع ہوں۔ اجازت نامے جاری کرنے سے پہلے30 کنسلٹنسی فرموں کی مدد سے ان عمارتوں کے تعمیراتی معیار اور ظاہری حالت کے بارے میں تسلی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 42فی صد حاجی عزیزیہ‘18فی صد العتیبیہ اور 14فی صد حرم شریف کے مرکزی علاقے میں رہائش حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ متعدد نئی عمارتیں ابھی زیر تعمیر ہیں‘ حج سے قبل ان کی تعمیر مکمل ہو نے اور اجازت نامے کے حصول کے لئے درخواست دینے پر انہیں بھی اجازت نامے جاری کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ناکافی اور ناقص سہولتوں کے باعث گزشتہ سال 12عمارتوں کو اس فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے