سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور مدد کی جائے گی ، پرویزر شید

22  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یمن بحران ہر پاکستان کا موقف واضح ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو اس کی بھرپور مدد کی جائے گی ۔اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا ۔جس سفر کا آغاز چین کے ساتھ ملکر کیا ہے اسکی منزل تک ضرور پہنچیں گے۔نیشنل بک ڈے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پسماندگی، غربت، بیروزگاری اور جہالت ختم کرنے کا سفر شروع ہو چکا۔ پاک چین راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ بدلے گا بلکہ اسکے اٰثرات پورے خطے کی عوام پر مرتب ہوں گے۔ ایک سوا ل کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2015ایک نئی ابتدا کا سال ہے ، چینی صدر کا دورہ نہایت بارآور ثابت ہواہے ۔پاک چائنہ دوستی کی مٹھاس وطن عزیز کے ہرشہری تک پہنچے گی، جس سفر کا آغاز چین کے ساتھ ملکر کیا ہے اسکی منزل تک ضرور پہنچیں گے ہم چینی صدر اور عوام کے شکر گزار ہیں ،انہوں نے حق دوستی ادا کیا ، اقتصادی راہداری منصوبہ صرف پاک چین ہی نہیں پوری دنیا کو مستفید کریگا۔انہوں نے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں ہم نے علم کے نام پر جہالت کے سرٹیفکیٹ دئیے،گزشتہ 30سال میں ریاست پاکستان جرم کی مرتکب رہی ،جس کی سزا ہمیں آج مل رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ علم کے نام پر جہالت پھیلانے سے ملک میں دہشتگردی پیدا ہوئی۔ یمن کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد اس کے سفارتی حل کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو اس کی بھرپور مدد کی جائے گی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…