ملتان/کراچی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءعمران اسماعیل پر ملتان میں فراڈ کے مقدمہ کا انکشاف ہواہے، تاجر نے چار سال پہلے عمران اسماعیل کے خلاف چالیس لاکھ کے لین دین کے تنازعے پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق غلہ منڈی ملتان کے تاجر جمیل اختر نے 2010میں عمران اسماعیل کی سی این پی نامی کمپنی کےساتھ 40لاکھ روپے کا سودا کیا،تاہم کمپنی نے پیسے لینے کے باوجود تاجر کو مال نہ بھجوایاعمران اسماعیل کے خلاف پولیس تھانہ ممتاز آباد میں درج ایف آئی آر کے مطابق کمپنی نے تاجر جمیل اختر کو پیسے واپس کرنے کیلئے بیس بیس لاکھ کے دو چیک دیئے جو تین بار ڈس آن ہوئے اور بعد میں عمران اسماعیل کی جانب سے تاجر کو رقم دینے سے صاف انکار کر دیاگیا دیئے گئے چیکس پر عمران اسماعیل کی دستخط بھی موجود تھے رقم واپس نہ کرنے اور فراڈ کرنے پر تاجر جمیل اختر نے تھانہ ممتاز آباد میں کمپنی ڈائریکٹر عمران اسماعیل سمیت چھ عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔دوسری جانب کراچی میں حلقہ این اے 246میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسمایل نے کہاکہ میں نے کبھی زندگی میں نہ کاروبار کیا اور نہ فراڈ یہ میرے مخالفین کی سازش ہوسکتی ہے، کچھ بھی ہوجائے میں بلیک میل نہیں ہوگا، 40لاکھ روپے کا معاملہ 4سال پرانا ہے، میرے وکلااس حوالے سے جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ جمیل اختر ہمارا سپلائر تھا، خراب جوس پر سپلائی روکی گئی جمیل اختر چاہیں تو مجھ پر کیس کردیں میں ان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرونگا