کراچی اورلاہوراسٹاک ایکس چینج میں تیزی

22  اپریل‬‮  2015

کراچی (نیوزڈیسک)چینی صدر کے دور پاکستان کے موقع پر ہونے والے اربوں ڈالر کے معاہدوں نے کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33100,33200,33300اور 33400کی نفسیاتی حدیں بیک بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں70ارب74کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت40.63فیصدزائد جبکہ65.28فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاو ¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33616پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباو ¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جار رہا۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق چین کے صدر دورہ پاکستان کے موقع پر ہونے والے اربوں ڈالر کے معاہدوں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر حصص خریداری کی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس454.88پوائنٹس اضافے سے 33490.65پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے237کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں اضافہ103کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں70ارب 74کروڑ20لاکھ54ہزار884روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب69ارب 37کروڑ23لاکھ28ہزار454روپے ہوگئی۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں35کروڑ37لاکھ44ہزار 540شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں10کروڑ22لاکھ4ہزار180 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو ¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے9400.00روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت26.15روپے اضافے سے549.22روپے ہوگئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت191.10روپے کمی سے8069.50جبکہ سیمنس پاک کے حصص کی قیمت49.82روپے کمی سے1126.18روپے ہوگئی۔بدھ کو کے اے ایس بی بینک کی سرگرمیاں2کروڑ78لاکھ75ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت93پیسے اضافے سے2.68روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ77لاکھ20ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3.2روپے اضافے سے63.74روپے ہوگئی۔ کے ایس ای 30انڈیکس335.65پوائنٹس اضافے سے 21459.19پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس749.73پوائنٹس اضافے سے 54693.17جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس238.30پوائنٹس اضافے سے 23453.21پر بند ہوا۔علاوہ ازیں لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای25انڈیکس187.61پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5715.09 بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر87کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔38کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔3کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ46کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں کل16 لاکھ25ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ 4 لاکھ 85 ہزار حصص۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ 2 لاکھ65ہزارحصص۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے 2 لاکھ13ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.75روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.72روپے کم ہو گئی



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…