اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہونے پر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس چوہدری اسلم کو بطور کمرشل کونسلر کی تعیناتی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ 27 نومبر 2014 کو چوہدری اسلم کی بطور کمرشل کونسلر تعیناتی کا احکامات جاری کئے تھے تاہم ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم ہاوس نے سمری پراعتراض لگا دیا تھا جس کے باعث وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا گیا جسٹس نورالحق قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں