بھارہ کہو،سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب پولیس اہلکار کی لاش برآمد

22  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب سے پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب ایک پولیس اہلکارکی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شاداب حیدر شاہ کے نام سے ہوئی ،شاداب حیدر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شاداب حیدرشاہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے تاہم مزید تحقیقات کیلئے پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس واردات کی حقائق کو منظر عام پر لائے گی اس سلسلے میں ایک پولیس اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو اس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ اہلکار آبپارہ میں پولیس کنٹرول روم میں آپریٹر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا اور یہ بہارہ کہو کے محلہ سیداں کا رہائشی ہے تاہم جب اس سلسلے میں تھانہ بہارہ کہو سے رابطہ کیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں رونما ہوا لیکن تھانہ سیکرٹریٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ بہارہ کہو کی حدود تھی کئی گھنٹے حدود کے تنازعے کے بعد بالاخر مذکورہ پولیس اہلکار کی لاش بہارہ کہو تھانے کی حدود میں ظاہر کی گئی مذکورہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ مقتول اہلکار کو قتل کرنے کی وجوہات کیا تھیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…