اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہونے لگا سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد، جعفر آباد، سبی اور بولان سمیت کئی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت بڑھ گئی سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، کراچی میں 36، سکھر میں 42، پشاور میں 26، اسلام آباد میں 33 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔گرمی سے بچنے کے لئے لوگوں نے خود کو گھروں میں محصور کرلیا گرم علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔