عدالت نے رحمان ملک کو کرپشن کے دو ریفرنسز میں بری کر دیا

22  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو کرپشن کے دو ریفرنسز میں باعزت بری کر دیا۔ عدم حاضری پر سنائی گئی سزا بھی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔ احتساب عدالت نمبر تین کے جج سہیل ناصر نے رحمان ملک کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کی۔ رحمان ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک کے علاوہ دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں۔ میرے موکل کے خلاف بنایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا۔ عدالت نے رحمان ملک کو دونوں ریفرنسز میں باعزت بری کرتے ہوئے عدم حاضری پر سنائی گئی سزا غیر قانونی قرار دے دی۔ رحمان ملک پر ایف آئی اے میں تعیناتی کے دوران رشوت کے طور پر گاڑی لینے اور کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات تھے۔ عدالت نے دوسرے ملزم سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد حیدر کو ایک مرتبہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھئے:شاہ رخ نے ٹیم کی فتح کا راز بتا دیا

 



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…