پشاور(نیوزڈیسک)پشاورکی مقامی عدالت نے خاتون کانسٹیبل کی قابل اعتراض تصاویر لیکر اسے انٹرنیٹ پر شیئرکرنےوالی ٹی وی اینکر کو دورہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کے احکامات جاری کردیئے۔منگل کے روز فیڈرل انوسٹی گیشن ادارے کے سائبر کرائمز نے ٹی وی اینکر نیلم اسماعیل عرف بیبو کو پشاور کے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جن پر لیڈی کانسٹیبل گل مینہ کی قابل اعتراض تصاویر لینے اور انٹرنیٹ پر جاری کرنے کے الزام ہیں-جوڈیشل مجسٹریٹ محمد قاسم نے ایف آئی کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست پر ملزمہ کو دو روزہ ریمانڈ پر سنٹرل جیل بھیج دیا اور احکامات جاری کردئیے کہ سنٹرل جیل میں ملزمہ سے تحقیقات کی جائے- ملزمہ نیلم اسماعیل پر ایف آئی اے سائبر کرائمز نے 36/37 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے-