گلگت(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24نشستوں پرعام انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیاگیاہے۔امیدوار26سے 28اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں ¾ الیکشن کے لئے میدان 8جون کو سجے گا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ طاہر علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ24اپریل کوریٹرنگ آفیسراپنے اپنے دفاترپرالیکشن شیڈول آویزاں کریں گے۔26تا27اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال 28اپریل سے4مئی تک ہوگی۔مستردکاغذات پر اپیل دائر کرنے کی تاریخ 8مئی مقررکی گئی ہے۔شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 15مئی کو ہوگاجبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 16مئی مقررہے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 17مئی کو آویزاں کی جائے گی۔اور8جون کو انتخابات کا انعقاد کیاجائیگا۔گلگت بلتستان کے سات اضلاع میں قانون ساز اسمبلی کی 24نشستوں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداداد6لاکھ 17ہزار3سوپانچ ہے۔جس میں 3لاکھ 28ہزار8سو32مرد جبکہ 2لاکھ 88ہزار4سو73خواتین شامل ہیں۔سید طاہر علی شاہ نے بتایا کہ الیکشن میں سول انتظامیہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہ رہی تو فوج طلب کی جاسکتی ہے ¾بینکوں اورمالیاتی اداروں کے نادہندگان الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔