کراچی (نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی چینی صدر کے دورے کے موقع پر سرگرمیوں پر نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ کہ اگر چین کے صدر پاکستان آئے تھے تو صرف شہبازشریف کو ہی اتنی زیادہ حیثیت دے کر صوبائی تعصب پیداکرنے کی کوشش کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کدھر تھے؟انہوں نے جناح گراو ¿نڈ میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معنی خیز اندازمیں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے یا صرف پنجاب کا؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان استقبال کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کس حیثیت سے موجود تھیں؟اس موقع پر دیگر تین صوبوں کے وزراءاعلیٰ کیوں موجود نہیں تھے۔الطاف حسین نے کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے کہ جس سے چھوٹے صبوں میں احساس محرومی پیدا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کا استقبال جس شاندار انداز میں کیا گیا وہ لائق تحسین ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں