پیر‬‮ ، 02 جون‬‮ 2025 

پی ٹی آئی سے نالاں شیخ رشید، طاہر القادری کا اتحاد

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک (پی ٹی اے) نے راولپنڈی میں 25 اپریل کو ہونے والے کنٹونمنٹ الیکشنز کے لیے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا اعلان کرکے ایک نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔دونوں جماعتیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی چیپٹر سے کچھ نالاں ہیں جس نے گزشتہ برس اسلا آباد دھرنے میں ان کی بے مثال حمایت کو نظر انداز کرتے ہوئے تن تنہا ہی بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔عوامی تحریک کے ایک سینیئر رہنما نے اگرچہ اس فیصلے کو بہت مثالی قرار نہیں دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس طرح حکومت مخالف ووٹ تقسیم ہونا خود تحریک انصاف کے لیے پریشانی کا باعث ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے بے وقوف دوستوں کو سبق سکھانا چاہتے ہیں جو اپنی حلیف جماعتوں کو دھوکا دے کر حکومت مخالف جذبات کو کیش کرا رہی تھی۔جب اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اْن کی پارٹی کو اْن سب کے ساتھ کوآرڈینیٹ کرنا چاہیے تھا ، جنھوں نے دھرنے کے دوران تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی راولپنڈی چیپٹر کی ذمہ داری تھی جو اپنے اتحادیوں سے حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔شیخ رشید نے راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے 20 نشستوں کے لیے 12 امیدوار نامزد کیے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے 2 امیدوار نامزد کیے ہیں جبکہ 3 آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔عوامی تحریک کے بریگیڈیئر مشتاق ملک، ملک افضل اور غلام علی نے لال حویلی میں شیخ رشید سے ملاقات کی اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ 12 وارڈز میں ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ڈان کو علم ہوا ہے کہ عوامی مسلم لیگ یہ چاہتی تھی کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں عوامی تحریک اْس کے امیدوار کی حمایت کرے، تاہم پی اے ٹی کے انکار پر اب دونوں جماعتیں اس وارڈ سے الگ الگ الیکشن لڑیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی چیپٹر کو اْن (شیخ رشید) سے رابطہ کرنے کا کہا تھا تاہم انھوں نے رابطہ نہیں کیا۔ ‘اگر وہ میرے پاس آتے تو میں عمران خان کی جماعت کو ضرور سپورٹ کرتا’۔انتخابی معاملات میں نظر انداز کیے جانے پر شیخ رشید کچھ اپ سیٹ نظر آئے۔یاد رہے کہ شیخ رشید اسی حلقے سے 1980 کی دہائی میں لوکل باڈی الیکشن جیت کر قومی سطح کے رہنما کے طور پر ابھرے تھے۔شیخ رشید نے بتایا کہ صوبے میں آنے والے لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے لیے انھوں نے اپنی حکمت عملی ترتیب دینے کا آغاز کردیا ہے، انھوں نے “ایک سرپرائز” دینے کا بھی وعدہ کیا۔دوسری جانب عوامی تحریک کے راولپنڈی کورآڈینیٹر احمد نواز انجم بھی تحریک انصاف کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر نالاں نظر آئے اور کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کو اپنے اتحاد میں شامل نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نہ تو تحریک انصاف نے ہم سے رابطہ کیا اور نہ ہم نے ان سے رابطہ کیا’۔مقامی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے اتحاد کے بعد عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک نے اپنی سیاسی تنہائی کو ختم کردیا ہے، جو اب مزید اعتماد کے ساتھ ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…