اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کسی قسم کا کوئی الیکٹرانک آلہ پولنگ اسٹیشنز میں نہیں لے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن عملہ موبائل فون پابندی سے مستثنیٰ ہے، ڈی آر اوز، آر اوز اور پریزائیڈنگ افسران ہدایات پر عمل یقینی بنائیں اور ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے ہیں۔ این اے 246 کے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر رینجرز کو قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ این اے 246 میں رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے۔