جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والی پشتو ماڈل گرفتار

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک)موبائل فون کے ذریعے ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس (سوشل میڈیا) پر پوسٹ کرنے والی خاتون ماڈل کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔مقامی پشتو ٹیلی ویڑن چینل پر میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی ملزمہ نیلم اسماعیل کو الیکٹرانک ٹرانسیکشن آرڈیننس برائے 2002 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ان پر ایک خاتون پولیس کانسٹیبل کی ذاتی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔خاتون کانسٹیبل کے بھائی عمران خان کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چند دن قبل ملزمہ اور ان کے شوہر نے دھوکہ دہی سے ان کی بہن کی کچھ تصاویر حاصل کیں اور انہیں سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرت یاسمین، ملزمہ نیلم کے ساتھ ساتھ اْن کے شوہر محسن علی شاہ کی درخواست ضمانت بھی مسترد کرچکی ہیں، جنھیں مذکورہ کیس میں ہی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ملزم جوڑے پر الیکٹرانک ٹرانسیکشن آرڈیننس برائے 2002 کی دفعہ 36 ( ذاتی معلومات کی رازداری کی خلاف ورزی) اور دفعہ 37 (معلومات میں غیر مجاز ترمیم، تبدیلی یا نقصان پہنچانے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…