اسلام آباد(نیوزڈیسک) پانچ سال میں دہشتگردی کے ساڑھے آٹھ ہزار واقعات میں دو ہزار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ساڑھے سات ہزار افراد جاں بحق اور اکیس ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، وزارت داخلہ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری طور پر قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ برس میں دہشتگردی کے آٹھ ہزار پانچ سو بیس واقعات ہوئے جن میں سات ہزار پانچ سوچھپن افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ ہزار دوسو اڑسٹھ شہری جبکہ دو سو ستانوے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات میں پندرہ ہزار اٹھ سو باسٹھ شہری اور پانچ ہزار تین سو باون سرکاری اہلکار زخمی ہوئے۔