کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کی شکست یقینی ہے لہٰذامیرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے الیکشن سے دستبردارہوجائیں اور ایک دوسرے کوطعنے تشنیع دینابند کردیں ۔ انہوں نے یہ بات اتوارکی شب جناح گراو ¿نڈعزیزآبادمیںمیوزیکل پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناح گراو ¿نڈ میں ہزاروںکی تعداد میں نوجوان، بزرگ، خواتین ، بچے اوربچیاں شریک تھیں ۔ جناح گراو ¿نڈمیں پرجوش عوام کے زوردارنعروں کی گونج میں الطاف حسین نے کہاکہ آج ایک تحریک انصاف کے جلسہ میں میرے محبوب کرکٹرعمران بھائی نے میرے خطاب پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ الطاف حسین اپنی تقریرکے دوران کبھی ہنستے ہیں، کبھی روتے ہیں اورکبھی گاناگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے عمران بھائی کوبتاناچاہتاہوں کہ جب بچہ دنیا میں آتاہے تووہ روتے ہوئے آتاہے اورسُروں میں روتا ہے۔اگربچہ روتانہیں ہے توڈاکٹراس کورلانے کیلئے آہستگی سے چماٹ لگا تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں تمام بچے توروتے ہوئے ہی پیداہوتے ہیں ، شائدعمران بھائی اربوں بچوں میں واحدہوں کہ جوہنستے ہوئے پیداہوئے ہوں۔ الطاف حسین نے کہاکہ عمران بھائی کومیرے گاناگانے پر اعتراض ہے حالانکہ سرسنگیت کسے پسندنہیں ، میں جب افسردہ ہوتاہوں تو سنگیت سنتا ہوں ۔ گانا اور رونالازم وملزوم ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے سُرپسندہیں،دل بھی ایک ردھم میں دھڑکتا ہے۔انہوںنے اس موقع پر ایک کلاسیکل گیت کاشعربھی پڑھا،پیارنہیں ہے سُر سے جس کو….وہ مورکھ انسان نہیں ہے۔ الطاف حسین نے ایک بارپھر کہاکہ ایم کیوایم کے امیدوارکنورنویداین اے 246سے قومی اسمبلی کے دولہابننے جارہے ہیں اورمیں انہیں پیشگی مبارکبادپیش کرتاہوں۔انہوں نے تحریک انصاف کوان کے جلسہ کی مبارکبادپیش کی اور کہاکہ وہ ایک دوسرے کوطعنے اورتشنیع دینے کاسلسلہ بندکردیں کیونکہ آپ ہمارے کسی سوال کاجواب نہیں دے سکتے ۔انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کی شکست یقینی ہے لہٰذامیرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے الیکشن سے دستبردار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ ہمیں کالے کلوٹے کہتے ہیں ، ہم کالے کلوٹے ہی سہی لیکن ہم سچی محبت کرنے والے ہیں۔