لاہور ( نیوزڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات کی روشنی میں عوامی تحریک کی ملک بھر میں تنظیم نو کا آغاز کر دیا گیا ہے، چاروں صوبوں کو تین تین زونوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر زون کا اپنا الگ سیکرٹریٹ ہو گا۔ پہلے مرحلہ میں پنجاب میں تنظیم سازی ہو گی۔ میاں ساجد پرویز کی سربراہی میں 6 رکنی ریویو کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے دیگر ممبران میں محمد حنیف مصطفوی، ساجد محمود بھٹی، میاں عبدالقادر، مشتاق احمد نوناری ایڈووکیٹ، عائشہ شبیر شامل ہیں۔17 اپریل کو (آج) سنٹرل پنجاب کی تنظیم سازی ہو گی جس میں لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد کے ڈویڑن شامل ہیں 19اپریل کو اپر پنجاب کی تنظیم نو ہو گی جسمیں راولپنڈی، سرگودھا ڈویڑن شامل ہیں۔ 26 اپریل کو جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی ہو گی جس میں ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان کے ڈویڑن شامل ہیں۔تنظیم سازی کے جملہ اجلاسوں میں عوامی تحریک کے تمام تحصیلی، ضلعی، ڈویڑنل اور صوبائی عہدیداران شریک ہونگے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کی تنظیم نو کا آغاز، 6رکنی کمیٹی قائم
16
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں