اسلام ا باد ( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 246 کراچی کے ضمنی انتخابات کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو 21 اور 22 اپریل کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ سیاسی جماعتیں عوامی نمائندگی ایکٹ سیکشن 84 پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے پر 6 ماہ قید اور 1 ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ این اے 246 کی حدود میں مقررہ وقت کے بعد جلوس یا عوامی اجتماع کا انعقاد نہ کیا جائے۔ این اے 246 کراچی میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کو ہوں گے۔