جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی وفد کا سعودی عرب جانا نقصان کے ازالے کی کوشش ہے،سفارتی حلقے

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ اور وزیرِاعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے جدہ میں ملاقات کی ہے۔اس وفد میں شہباز شریف کے علاوہ قومی سلامتی اور امورِ خارجہ کے لیے وزیرِ اعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شامل ہیں۔ وفد کے ارکان سعودی حکام اور شاہی خاندان کے بعض دیگر اہم ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔جدہ پہنچنے پر پاکستانی وفد کا استقبال اعلیٰ سعودی حکام نے کیا جس کے بعد شہباز شریف کی قیادت میں سرکاری وفد نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔دو گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں یمن کی تازہ صورتحال زیر بحث آئی اور پاکستانی وفد نے سعودی وزیر خارجہ کو اس بحران کے بارے میں حکومت پاکستان کے مو¿قف سے آگاہ کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ وفد بدھ کے روز ہی ریاض روانہ ہو جائے گا جہاں ان کی ملاقات سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے متوقع ہے۔دو خاندانوں کے درمیان تعلقات ایک طرف سعودی شاہی خاندان ہے اور دوسری طرف پاکستانی شاہی خاندان ہے۔ اور یہ تعلقات دو ریاستوں نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہیں اور شہباز شریف کی آج بدھ کو سعودی عرب روانگی یہ بات ثابت کرتی ہے
پاکستانی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے شہباز شریف کی قیادت میں اس وفد کے سعودی عرب جانے کی اہمیت کے بارے میں بدھ کی صبح صحافیوں کو بتاتے کہا کہ یہ وفد پاکستان کے اخلاص کا آئینہ دار ہے۔
’شہباز شریف کی اس وفد میں موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور یہ کہ سعودی عرب پاکستانی عوام کے دلوں کے کتنے قریب ہے۔ یہی پیغام ہم نے سعودی عوام اور حکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں۔‘سعودی عرب نے چند ہفتوں سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

اسی سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان سے بّری، بحری اور فضائی تعاون اور مدد فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔تاہم پاکستانی پارلیمان نے اس درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد میں کہا تھا کہ ملک کو اس تنازعے میں اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنی چاہیے اور اس تنازعے کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کی تھی۔اس قراداد کی منظوری کے فوراً بعد پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے ثالثی کی اس پیشکش کو مذاق قرار دیا تھا۔اعلیٰ پاکستانی حکام کے اس دورہ سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال خصوصاً یمن میں سعودی کارروائی کے پیش نظر خاصی اہمیت دی جا رہی ہےسعودی عرب کے اس ردعمل کے بعد پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے یمن کے بحران کے بارے میں پالیسی بیان کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کی تھی جو پارلیمان کی قرار داد کے بعد سے دباو¿ کا شکار دکھائی دے رہے تھے۔بعض سفارتکاروں کا خیال ہے کہ شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا سعودی عرب جانا نقصان کے ازالے کی کوشش ہے اور اب حکمران خاندان اپنے ذاتی تعلقات استعمال کر کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کو شاہی خاندان کے ساتھ ذاتی تعلقات کے ذریعے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد سعودی حکام کے ساتھ یمن کا معاملہ اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم او آئی سی میں اٹھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…