پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں، جنرل راحیل شریف کا انتباہ

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کا پوری طرح مقابلہ کیا جائے گا جب کہ بیرونی قوتیں دہشت گردوں کی مدد کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، گورنر محمد خان اچکزئی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے گزشتہ دنوں تربت میں مزدوروں کے ظالمانہ قتل کی مذمت کی جب کہ جنرل راحیل شریف نے صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کا پوری طرح مقابلہ کیا جائے گا،بیرونی قوتیں اور بین الاقوامی ایجنسیاں دہشت گردوں کی مدد کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے لیے بلوچ عوام کے ساتھ ہیں، دہشت گردوں کے مددگاروں کو منہ کی کھانا پڑے گی،ریاستی رٹ کی بحالی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے جب کہ دہشت گردوں ان کے ہمدردوں اور ان کے معاونین کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…