لندن ( نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بعد ایک اور رہنماء4 سرفرازمرچنٹ منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے ویسٹ لندن کے پولیس سٹیشن میں پیش ہوگئے ہیں جہاں حکام ایم کیوایم رہنماوں سے مالی لین دین سے متعلق پوچھ گچھ کریں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سرفرازمرچنٹ کو اس سے قبل گرفتارکیاجاچکاہے لیکن گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہاکردیاگیاتھا اور ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر وہ ویسٹ لندن پولیس سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ الطاف حسین کی پیشی سے اگلے ہی روز سرفراز مرچنٹ کی پیشی کو اہم قراردیاجارہاہے ، اْن کا بنیادی تعلق کراچی سے ہے اور وہ برطانیہ میں مختلف کاروبارکرتے ہیں۔ سرفراز مرچنٹ پر الزام ہے کہ اْنہوں نے متحدہ رہنما?ں سے غیرقانونی لین دین کیا جس سے متعلق ایم کیوایم انکار ی ہیں اور امید ہے کہ سرفراز مرچنٹ سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ اْنہوں نے کس مد میں رقم کا لین دین کیا؟ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرفرازمرچنٹ کے وکیل کاکہناتھاکہ پولیس کا سوالنامہ دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کیاجائے گاکہ نوکمنٹس کا آپشن استعمال کریں یاتفصیلی جوابات دیں۔ بتایاگیاہے کہ تفتیش کے بعد ہی فیصلہ کیاجائے گاکہ سرفرازمرچنٹ کی ضمانت میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی جاتی ہے یا پھر اْن کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔