اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

نیب کی جانب سے اہم منصوبوں کی تحقیقات کا حکم

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گوجرانوالہ میں گلف رینٹل پاور منصوبے کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع اور دیگر ملزموں کے خلاف انکوائری کے مرحلے میں ٹھوس شواہد سامنے ا نے پر اگلے مرحلے میں انویسٹی گیشن شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
نیب ترجمان کے مطابق شہریوں سیٍ 707.51ملین روپے لوٹنے کے الزام میں ایم ایس نیٹور لیزاینڈ ری فنانس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ا?فیسر ندیم حمید شیخ اور ایم ایس اورین انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ (این ا ئی پی ایل ) کے سی ای او اور چیئرمین راشد ندیم شیخ کے خلاف کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکا نے راولپنڈی اسلام ا باد میٹرو پروجیکٹ کی برقی سیٹرھیوں اور پلیٹ فارم سلائیڈنگ ڈور کا قواعد وضوابط سے ہٹ کر ٹھیکہ دینے کے الزام پر راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے خلاف انکوائری کی منظوری دی، دوسری انکوائری نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ کے افسروں اور دیگر افراد کے خلاف ہوگی جس میں قرضوں کے معاملے پرخزانے کو 170 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔تیسری انکوائری بی او ا ر اور سی بی سی کے ا فسروں کے خلاف ہے جنہوں نے 6 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، چوتھی انکوائری خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف ہے،

مزید پڑھئے:فیس بک نے نئی ویب سائٹ متعارف کرادی

ملزموں نے من پسند افراد کو ٹھیکہ دے کر خزانے کوبھاری نقصان پہنچایا،کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس امیر حمزہ مسعود کے خلاف ناجائز اثاثوں کے الزام میں انکوائری ہوگی، چھٹی انکوائری سیکریٹری خوراک بلوچستان سلیم اعوان اور دیگر افسروں کیخلاف نصیر ا باد ڈویڑن میں گندم کی نقل و حمل کا قواعد ضوابط سے ہٹ کر ٹھیکہ دینے پر ہوگی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے چیف ایگزیکٹو گیپکو محبوب عالم اور پی ڈی ایم اے کیخلاف2 کیسز کی تفتیش کی منظوری دی،علاوہ ازیں نیپرا کے ڈی جی ایچ ا ر ڈاکٹرحمادکیخلاف ناجائز بھرتیاں کرنے اور وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے خزانچی چوہدری محمد علی کیخلاف پیپرا قوانین کے غلط استعمال کے الزام میں شکایات کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے شفاف تحقیقات اور عدالتوں میں بھر پور استغاثہ کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، نیب افسران شکایات کی اچھی طرح تصدیق کریں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…