اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا اعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)اردو سورس اور جامعہ کراچی نے پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے اردو سورس کے بانی عامر ملک نے کہا کہ سمٹ 8 مئی کو جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والے تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کینیچے جمع کرنا ، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ، نئی راہیں تلاش کرنا اور مل جل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی خاص بات بلاگرز اور سوشل میڈیا ایوارڈز ہیں جو بلاگنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگرم افراد اور اداروں کو دیئے جائیں گے جن کا مقصد ان کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (کوجا) کے سربراہ عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ قومی زبان کے فروغ کے لیے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جامعہ کراچی کی ایک احسن روایت رہی ہے اور ہم نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اردو سوشل میڈیا سمٹ کے شاندار منصوبے کو اردو سورس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ میں ذہین نوجوانوں کے منفرد اور اچھوتے خیالات سامنے لائیں گے جب کہ اس سمٹ میں ای کامرس،آن لائن مارکیٹنگ ، روایتی میڈیا و نیو میڈیا کی جنگ اورسیاسی و سماجی اصلاحات پر دلچسپ مکالمے بھی ہوں گے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…