لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لکھپت جیل سے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث کالعدم تنظیم کے 6 ملزمان کے غائب ہونے کے معاملے پر سپرٹننڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوآج14اپریل کو طلب کرلیا۔ مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے یہ کارروائی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 6 ملزمان کی کوٹ لکھپت جیل سے پراسرار گمشدگی کے خلاف اوران کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پرکی ہے۔ ملزمان صابر شاہ ، رفیع اللہ ، قاری آصف ، شیخ زمان ، ہاشم عبداللہ اور عبدالروف کے ورثاء کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کیس زیر سماعت ہے مگر سماعت کی کئی تاریخوں سے پولیس ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کررہی ،
مزید پڑھئے:دوستی اور محبت، ایک ہی جذبے کے دو نام؟
جب پولیس سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ ملزمان جیل میں موجود ہی نہیں ہیں۔ درخواست گزاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولیس ان تمام ملزمان کو قتل کر دے گی۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو 14اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔ ٹارگٹ کلنگ