لندن (نیوزڈیسک )ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی ان کے خلاف سازش کی گئی لیکن دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ جیسے وہ واپس آئے ہیں این اے 246 کی سیٹ بھی واپس آ جائے گی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے ہیں اور یہ جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔ برطانوی حکام سے درخواست ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی ان کے خلاف سازش کی گئی لیکن دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ وہ کارکنوں کی دعاو¿ں سے میٹرو پولیٹن پولیس کے پاس سے واپس آ گئے۔ ساتھی پریشان نہ ہوں، وہ پھر لے جائیں گے اور وہ پھر واپس آ جائیں گے۔ ان کی طرح این اے 246 کی سیٹ بھی واپس آ جائے گی۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ان کی رہائی پر کچھ تجزیہ کار ماتم کرتے رہ گئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات پ±راعتماد ہے۔ ان کی دعا ہے کہ قاتل پکڑے جائیں۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اس لئے اس پر مزید بات نہیں کر سکتا۔