بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

کوئی اختلافات نہیں، مناسب وقت پر پارٹی کی مکمل قیادت کروں گا: بلاول بھٹو

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

دبئی( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ کی قرارداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پارٹی کی اوورسیز تنظیم کے ساتھ کام کریں گے اور پاکستان میں پارٹی کی دیگر قیادت کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطے کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے والد کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ وہ پارٹی کے نظریات اور مقاصد کے ساتھ ہیں اور اپنے والد کے ساتھ مل کر پارٹی کو متحرک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پارٹی کی مکمل طور پر سیاسی قیادت کریں گے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور شریک چیئرمین کے اختلافات کی قیاس آرائیوں کو دبئی میں دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے بعد دم توڑ دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…