کراچی( نیوز ڈیسک ) رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھ اور حساس عمارتوں پر سی سی ٹی وی لگائے جائیں۔ رینجرز نے ضمنی الیکشن کے لیے بائیو میٹرک سسٹم بھی مانگ لیا۔ تحریک انصاف نے شاہراہ پاکستان پر جلسے کے لئے ڈی سی سینٹرل کے دفتر میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے لئے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ تحریک انصاف نے عمران اسماعیل، علی زیدی اور عزیز آفریدی کی سیکیورٹی کے لئے بھی آئی جی سندھ کو درخواست دے دی ہے۔ دوسری جانب سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 17 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر خواتین کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ این اے 246 ایک حلقے کا نہیں بلکہ پورے کراچی کا الیکشن بن چکا ہے ہمیں اپنی مہم کے لئے لوگوں کو حلقے سے باہر سے نہیں لانا پڑتا۔
–
این اے 246 ضمنی الیکشن، رینجرز نے بائیو میٹرک سسٹم مانگ لیا
14
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں