بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

شکر پڑیاں اسلام آباد میں مستقل پریڈ گراﺅنڈ بنایا گیا ہے ،حکومت

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر کیبنٹ ڈویژن شیخ آفتاب نے بتایا ہے کہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں مستقل پریڈ گراﺅنڈ بنایا گیا ہے ،پریڈ گراونڈ کی تعمیر کے وقت زیادہ تر جنگلی شہتوت کے درخت کاٹے گئے ہیں جو مضر صحت ہیں ،پریڈ گراﺅنڈ کے محل وقوع میں حالیہ شجر کاری مہم کے دوران 3860درخت لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا انہوںنے بتایاکہ پریڈ گراﺅنڈ کی تعمیر کے لئے مجموعی طورپر 1826درختوں کو کاٹا گیا اور انہیں کھلی بولی کے زریعے نیلام کیا گیا تھا اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ان میں زیادہ تر درخت جنگلی شہتوت کے تھے جو پولن الرجی کا سبب بن رہے تھے انہوںنے بتایاکہ حکومت شکرپڑیاں پریڈ گراﺅنڈ میں چار ہزار کے قریب نئے درخت لگا رہی ہے جن کا تخمینہ بیس لاکھ انتالیس ہزار نو سو چالیس روپے لگایا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…