اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ کا انوکھاکیس، تین دن کی بچی کی ماں کیخلاف درخواست منظور

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ماں باپ کی علیحدگی پر تین دن کی بچی کی طرف سے دائر درخواست لاہورہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاہے کہ بچی کی ماں کو منگل کی سہہ پہر تین بجے عدالت میں پیش کیاجائے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس یاورعلی نے تین دن کی بچی ’امید‘ کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ تین دن کی عمرمیں ماں فوزیہ اْسے چھوڑ کر چلی گئی ، وہ گذشتہ تین دن سے ماں کیلئے تڑپ رہی ہے ، ماں کو اس کے حوالے کیاجائے یاوہ بھی ماں کے پاس جانے کو تیار ہے۔بچی کے والدکاکہناتھاکہ اْس کی غلطی کی سزا اْس کی معصوم بچی کوکیوں دی جارہی ہے،سسرال والے جان بوجھ کر گھر تباہ کررہے ہیں۔ درخواست گزار بچی کی دادی کاکہناتھاکہ تین دن سے معصوم نے کچھ کھایاپیانہیں ، وہ معاملہ سلجھانے کو تیارہیں حتیٰ کہ بچی کوبھی والدہ کے حوالے کرنے پر آمادہ ہیں لیکن وہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی ،بچی کا کیاقصور ہے جو اس عمر میں عدالتوں میں دھکے کھائے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ گجرپورہ کو حکم دیاہے کہ بچی کی ماں فوزیہ کو پیش کیاجائے اور سماعت ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جوڑے کی ایک اور اڑھائی سال کی بچی بھی ہے جس کا نام مریم ہے اور وہ والدہ کے پاس ہی ہے لیکن وہ جاتے ہوئے تین دن کی بچی باپ کے پاس چھوڑ گئی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…