ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سندھ بھر میں دہشت گردوں سہولت کاروں اوران کے سرپرستوں کے گرد گھیرا تنگ

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی ہدایت پر سیکیورٹی اداروں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی اداروں کی قیمتی اراضی پر قبضے، دہشت گردوں کو مالی معاونت اور سہولت پہنچانے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی سیاسی سطح پر سرپرستی کرنے والوں کے گرد گھیرا انتہائی تنگ کردیا ہے۔ان ملزمان کی سرپرستی کرنے والوں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اہم رہنما، بعض انتظامی عہدے دار، سرمایہ دار اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں، ان تمام جرائم کی سرپرستی کرنے والوں کی فائنل فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی جائے گی۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے کراچی سمیت سندھ میں جرائم پیشہ عناصر اوران کے سرپرستوں کے خلاف ا پریشن کی حکمت عملی کے تحت کارروائی کا دائرہ کار بڑھانے کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبعض گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران انتہائی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ کراچی میں سرکاری ونجی اراضی پر قبضہ دہشت گروں کی مالی معاونت کا بڑا ذریعہ ہے، زمینوں پر قبضے کے معاملات میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اہم رہنما، بعض انتظامی اور پولیس افسران، سرمایہ دار اور اہم شخصیات ملوث ہیں جبکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث مختلف جرائم پیشہ عناصر کو بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی سرپرستی حاصل ہے جو ان کو سہولتیں بھی فراہم کرتے ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے زمینوں پر قبضے ،سرکاری ٹھیکوں کے حصول اور دیگر انتظامی امور میں نہ صرف مداخلت کرتے ہیں بلکہ ان جرائم پیشہ عناصر کے ذریعے کام نہ کرنے والے افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، اس حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی مالی معاونت کا طریقہ کار کیا ہیں ؟یہ مالی معاونت کن امور میں استعمال کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی حکومت کو ا گاہ کیا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والی اہم شخصیات کی گرفتاری ناگزیر ہے، ان تمام معلومات کا وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا ہے اور اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ ان اہم شخصیات کے خلاف کارروائی سے قبل معلومات حاصل کی جائیں اور ٹھوس شواہد پر کارروائی کی جائے۔ اہم شخصیات کی نقل وحرکت اور دیگر معلومات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایت کی ہے کہ ان جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کیلیے ا پریشن حکمت عملی کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے اور ان شخصیات کی گرفتاری کیلیے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، یہ شخصیات کسی بھی مقام، دفتر یا دیگر اہم مقامات پر موجود ہوں، بغیر کسی دباؤ کے ان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…