اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بلوچستان،فورسسزکی کارروائی،کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 13دہشتگردہلاک

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فرنٹئیر کور کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والے مبینہ دہشت گرد گزشتہ ہفتے تربت کے قریب مزدوروں کے کیمپ پر ہلاکت خیز حملے میں ملوث تھے۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کم از کم 13 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فرنٹئیر کور کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والے مبینہ دہشت گرد گزشتہ ہفتہ کو تربت کے قریب مزدوروں کے کیمپ پر ہلاکت خیز حملے میں ملوث تھے۔اس واقعے میں پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 20 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔حکام کے مطابق ایف سی اور پولیس اہلکار انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر تربت میں گبین کے علاقے میں پیر کی صبح سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ وہاں ان کا مشتبہ دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا جنہوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں کم از کم 13 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم بلوچ عسکری تنظیم بلوچ لبر یشن فرنٹ کا کمانڈر حیات بھی شامل ہے جب کہ ایک کمانڈر ظریف کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں مزدوروں کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال لیکن پاکستان کا پسماندہ ترین صوبہ ہے اور یہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مختلف بلوچ عسکری تنظیمیں مسلح کارروائیاں کرتی آرہی ہیں۔کالعدم بلوچ تنظیموں کی طرف سے سکیورٹی فورسز اور سرکاری املاک پر حملوں کے علاوہ دیگر صوبوں سے آکر آباد ہونے والوں کے نشانہ بنائے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…