پشاور (نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو ٹیموں کی خراب کارکردگی پر صوبے کے 4 اضلاع میں ‘صحت کا اتحاد’ پروگرام کے تحت چلائی جانے والی 3 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے ذرائع کے مطابق ضلع سوات، صوابی، لکی مروت اور بونیرمیں انسداد پولیو مہم کی گزشتہ ٹیموں کی ناقص کارکردگی کے باعث مہم ملتوی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں ٹیموں کی کارکردگی خراب رہی ہے اور ہدف کے مطابق ان اضلاع میں بچوں کو ویکسین نہیں پلائی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر وضاحت کے لیے متعلقہ 4 اضلاع کے ذمہ داران کو طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبے کے 20 اضلاع میں پیر کو ‘صحت کا اتحاد’ مہم کا پانچواں مرحلہ شروع ہو گیا۔ای او سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 230 ہائی رسک یونین کونسلز میں چلائی جانے والی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 14لاکھ 63 ہزار 386 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے لیے 4 ہزار 240 موبائل اور395 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ 141 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی مقرر کیے گئے ہیں۔پشاور میں 2 روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔افغانستان اور نائیجریا کے ساتھ پاکستان دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اس مہلک بیماری سے بچوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے، لیکن ملک بھر میں کافی عرصے سے مسلسل پولیو ٹیموں کو نشانہ بنائے جانے کے باعث یہ مہم متاثر ہورہی ہے۔جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستان کو پولیو کے 80 فیصد کیسز کا ذمہ دار قرار دے کر سفری پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں پولیو مہم ملتوی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !



















































