اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کے کارنامے آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں ، کبھی عملے کا کوئی رکن بغیر پاسپورٹ ویزے دوسرے ملک پہنچ جاتاہے تو کبھی مسافراپنے سامان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں اور کبھی آئی فون سمگلنگ کی کوشش میں عملہ پکڑا جاتاہے۔ ایسا ہی ایک تازہ واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں پی آئی اے کی ایئرسٹس کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر موبائل فون سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔مقامی اخبار کے مطابق ایئر ہوسٹس پی آئی اے کی لندن سے اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہونیوالی پرواز پی کے 786 پر ڈیوٹی کیلئے ایئرپورٹ پہنچی تھی جہاں برطانوی کسٹم حکام نے ایئر ہوسٹس کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی تاہم پکڑی جانیوالی ایئرہوسٹس سے متعلق مزید تفصیلات معلوم ہوسکیں
مزید پڑھئے:ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آنیوالی امریکی خاتون لاکھوں ڈالرکی مالک بن گئی
اور نہ ہی پی آئی اے کا موقف معلوم ہوسکا۔