کراچی (نیوز ڈیسک)پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح کم ہو گئی ہے جب کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم کر دیں گے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کے دوران پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ پولیس کو عام جرائم روکنے کی تربیت دی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود پاک آرمی دہشت گردوں کے خلاف جس طرح کا آپریشن وزیرستان میں کر رہی ہے وہی کام رینجرز اور پولیس کراچی میں کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خاتمیکے لئے پولیس کو جدید ہتھیاروں کی تربیت دینا ہوگی۔غلام قادر تھیبو نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، شہر میں جاری آپریشن سے امن و امان کی مجموعی صورت حال میں کافی فرق پڑا ہے، کراچی میں جرائم کی شرح پرکافی حد تک قابو پالیا ہے جب کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئیں ہیں، شہر میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کا پیش آیا تھا جس کے 10 دہشت گروں کو پولیس نے مقابلے میں ہلاک کیا۔