اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ایکشن پلان کے تحت موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کادوسرامرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد تصدیق نہ کرائی جانے والی دو کروڑ سمیں بند کردی جائیں گی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لیے بارہ اپریل تک کا وقت دیا گیا تھا۔ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی اے ٹی اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کو سموں کی تصدیق کیلیے 91 دن دیے تھے اورجن سموں کی تصدیق نہیں ہوئی انہیں بند کردیں گے اور مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بند کی جانے والی غیر رجسٹرڈ سمزدوبارہ فعال کرانی ہوں گی جبکہ صارفین بلاک ہونے والی سمز پی ٹی اے کو درخواست دیکر بحال کرا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں سات کروڑاسی لاکھ سے زائد موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جنوری میں قومی ایکشن پلان کے تحت شروع ہوا تھا جس کا پہلا مرحلہ 26 فروری کو مکمل ہوا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں