جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خطرہ ہے کہ 23 اپریل کی شکست سے مخالفین کو ہارٹ اٹیک نہ آ جائے : خالد مقبول صدیقی

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے لیکن ایم کیو ایم کو خطرہ ہے کہ 23 اپریل کی شکست کے بعد ان کے مخالفین کون ہارٹ اٹیک ہی نہ آ جائے۔ حیدر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 کو اناء کا مسئلہ بنا دیا گیا ہے لیکن ایم کیو ایم کی جانب سے واضح اعلان کیا گیا ہے کہااگر مخالفین الیکشن میں اپنی ضمانتیں بچانے میں کامیاب ہو گئے تو انہیں پوری جماعت کی طرف سے مبارکباد دی جائے گی۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب سے این اے 246 میں حق پرستوں نے الیکشن میں حصہ لینا شروع کیا ہے یہ حلقہ کبھی ہلکا نہیں پڑا اور فتح حق پرستوں کی ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے مخالفین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جس کے بعد ان کے جذبات ٹھنڈے ہو گئے۔اگر بھابھی ریحام خان اپنے تحفے کا انتظار کر رہی ہیں تو ہم ان کے گھر پہنچا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ریحام خان کی مرضی ہے کہ وہ تحفہ اپنے پاس رکھتی ہیں یا کسی ضرورت مند کو دے دیتی ہیں۔نبیل گبول کی جانب سے کیے گئے انکشافات کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنماء4 کا کہنا تھا کہ لوگ جب چاہتے ہیں ووٹ کی طاقت کو بے وقعت کر دیتے ہیں۔نبیل گبول اگر دھاندلی سے الیکشن جیتے تھے تو انہیں چاہیئے کہ اپنی تنخواہیں واپس کر دیں



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…