اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں، سراج الحق

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں کیونکہ کراچی میں اب جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے۔کراچی میں شاہراہ پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شہر نے الطاف حسین اور اس کے ٹولے کو کیا کچھ نہیں دیا لیکن اب کراچی کو لوگ اجمل پہاڑی اور صولت مرزا کے حوالے سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے جب کہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ این اے 246 سے اپنا امیدوار واپس لے لیں کیونکہ اب شہر میں جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے، کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ اب یہاں سلیکشن نہیں الیکشن ہونا چاہئے کیونکہ اب شہر کے لوگ آزادی کا سانس لینا چاہتے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین جان لیں اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ ا?گیا شہر میں اب غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے، قائم علی شاہ بتائیں وہ سال میں کب جاگتے ہیں۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…