بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

صولت مرزا کی اہلیہ نے کیس کی از سرنو تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک) سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں صولت مرزا کا نام موجود نہیں تو اس کو سزا کیوں دی جا رہی ہے ، روزنامہ دنیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی وجہ سے سزا کاٹ رہے ہیں۔ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کیس کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائے ، اور اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔ اس کیس میں صرف صولت مجرم نہیں جو ساتھ تھے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا ایک ہی دن میں تین بار دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں۔ کہا گیا کہ صولت اور اس کی اہلیہ اچھا نہیں کر رہے ہیں ، اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا الطاف بھائی کہتے تھے کہ صولت ہمارا شیر ہے اب کہتے ہیں نام ہی نہیں سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بہت سے رہنماء4 صولت مرزا سے رابطے میں تھے ، اب جھوٹ بولتے ہیں۔ گورنر سندھ سے متعدد بار ملاقاتیں کیں۔ الطاف حسین سے فیکس کے ذریعے رابطہ تھا۔ لندن میں محمد انور سے رابطے میں تھے اور انہیں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے تھے۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ صولت نے وڈیو بیان کسی کے کہنے یا دباؤ پرنہیں دیا۔ وڈیو بیان کا مقصد ایسے لوگوں کو بچانا تھا جو ایم کیو ایم کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پارٹی کی خاطر صولت مرزا اپنے ماں باپ کے جنازوں کو کندھا بھی نہیں دے سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…